مسجد حرام اور اس کی سہولیات میں لفٹ کے نظام کی ترقی اور بہتری پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین میں تکنیکی، دیکھ بھال اور آپریشنل امورکی ذمہ دار ایجنسی نے مسجد حرام میں عمودی نقل و حرکت[لفٹ] کے نظام کی ترقی اور بہتری کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔ یہ بات تکنیکی امور کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر مطلق بن مزھی العتیبی نے کہی۔

العتیبی نے بتایا کہ اس مطالعہ میں شاہ فہد توسیع میں کنگ فہد گیٹ کے بائیں جانب واقع ایلیویٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چارلفٹیں جو پرانی ہونے کی وجہ سے متروک ہوچکی ہیں۔ ان کی کار کردگی کوبہتر بنانا اوراُنہیں فعال کرنا ہے۔ ان آپریشنل سہولیات کی کار کردگی میں بہتری کے نتیجے میں مسجد حرام اور اس سے منسلک سہولیات میں حاجیوں اور انتظامی عملے کے کارکنوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مسجد حرام میں تکنیکی اور آپریشنل امور، دیکھ بھال اور سہولیات کے انتظام کے انڈرسیکرٹری جنرل انجینیر سلطان بن عاطی القرشی نے کہا کہ یہ منصوبہ ایجنسی کے تکنیکی اور آپریشنل امور، دیکھ بھال اور سہولیات کے پورٹ فولیو منصوبوں کا حصہ ہے جو صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی سرپرستی میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ صدارتی پلان برائے2024 کے اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق ہے جہاں پورٹ فولیو الیکٹرو مکینیکل، سول اور آرکیٹیکچرل سسٹمز اور مسجد حرام کے اثاثوں اوراس کی سہولیات کے ترقیاتی پہلوؤں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اس کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور تجربے کو تقویت دیتے ہوئے مسجد حرام اور اس کی سہولیات کی حفاظت، سلامتی اور پائیداری کے پہلوؤں پرکام کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں