سعودی عرب کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذمتی قرارداد پر اظہار اطمینان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی [آئی اے ای اے] کی طرف سے ایران کے جوہری منصوبے پر مذمتی قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئی اے ای اے کی 35 رکنی کونسل نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں ایران کی جانب سے تین نامعلوم مقامات پر یورینیم کے آثار کی موجودگی کی وضاحت نہ کرنے پر تہران کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم مذمتی قرار کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ ایجنسی پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کو مسائل کے حل میں تعاون پر مجبور کرے‘۔

سعودی عرب نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری منصوبوں سے عالمی ایجنسی کو مطلع کرے نیز تعاون کا سلسلہ جاری رکھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں