کرونا وائرس

فلپائن نے سعودی باشندوں کے لیے"توکلنا" سے ایپ سرٹیفکیٹ کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منیلا میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہےکہ فلپائن میں مجاز حکام نے سعودی "توکلنا" ایپلی کیشن میں دستیاب ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کی منظوری سعودی شہری کے لیے مشروط ہے جو دو بنیادی خوراکیں اور انسداد کرونا ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک حاصل کرچکا ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ حکم متعدی امراض کے انتظام سے متعلق فلپائنی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے فیصلے کی بنیاد پر آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں