صدرجوبائیڈن نے سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے: انٹنی بلنکن

سعودی عرب کے ساتھ ہمارے روابط اہم شراکت داری تعلقات پر مبنی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے زور دے کر کہا ہے کہ ایک بہت ہی اہم رشتہ اور شراکت داری امریکا کو سعودی عرب کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اس شراکت داری میں دونوں ملکوں کا انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا اور ایران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ یمن کے بحران کے حل کے لیے مملکت کے ساتھ تعلقات بھی بہت اہم ہیں۔

"تعلقات کی تشکیل نو"

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کو بہتر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے یمن اب ایک حقیقی مگر قدرے نازک مسئلہ ہے۔ یمن میں دیر پا امن قائم کرنے کا ایک موقع موجود ہے۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان

فیصل بن فرحان سے ملاقات

انٹنی بلنکن نے تقریباً دو ہفتے قبل اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی تھی تاکہ علاقائی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور تہران کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے رویے کی وجہ سے درپیش چیلنج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر نے اپنے سعودی ہم منصب کا یمن میں جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور اس میں توسیع کے لیے مملکت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی اپنی حرکات کو روکے، بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ نہ بنے، نیز بعض عرب ممالک میں ملیشیاؤں کی حمایت سے باز آئے اور دوسرے ممالک کی خود مختاری کا احترام یقینی بنائے تاکہ خطے میں حقیقی امن کا خواب پورا کیا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں