"انٹرنیشنل کلنری آرٹس" کا ٹائٹل اور عسیر کی سب سے نمایاں ڈشز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کلنری آرٹس، کلچر، آرٹس اینڈ ٹورازم (IGCAT) نے پیر کواعلان کیا کہ عسیر ریجن نے گلوبل کلنری آرٹس ڈسٹرکٹ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ یورپ سے باہر یہ پہلا خطہ ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ عسیر ریجن کلنری آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ معیارات کو پورا کیا، جن میں سے سب سے اہم اقتصادی اور ثقافتی ترقی کے شعبوں میں کام کرتے ہوئے پائیدار علاقائی سماجی اور ماحولیاتی ترقی کے لیے کوششیں شامل ہیں۔

توقع ہے کہ عسیر کو 24 ستمبر کو اٹلی کے شہر ٹورین میں منعقد ہونے والی ایک سرکاری تقریب میں انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ ڈیان ڈوڈ کے ہاتھوں اعزازسے نوازاجائے گا۔

الحنیذ

سعودی عرب میں عسیر کا بہ کثرت پکوانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ عسیر کے پکوانوں میں ایک نام "الحنیذ" بھی شامل ہے۔ حنیذ ابھا کےدسترخوانوں میں سب سے معیاری کھانا سمجھا جاتا ہے۔ اس کی تیاری کے منفرد انداز اور خوش ذائقے کی بہ دولت یہ پکوان مملکت بھر میں مشہور ہے۔

یہ پکوان بھیڑ یا بکری کے گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔ گوشت و دو یا تین گھنٹے تک درمیانی آنچ پر ابالا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں چاول ڈالے جاتے ہیں اور گری دار میوے شامل کیےجاتے ہیں۔

عریکہ

"عریکہ" اور "عصیدہ " عسیر کا دوسرا مشہور پکوان ہے۔ یہ بھی مملک کے اہم اور روایتی پکوانوں میں سے ایک ہے۔اسے سردیوں کا پکوان قرار دیا جاتا ہے۔

عریکہ
عریکہ

عصیدہ اور عریکہ اگرچہ بہ ظاہر ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں مگر دونوں کا ذائقہ الگ ہے۔ عریکہ تیار کرنے میں آسان ہے۔ اسے زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔

یہ ایک مائع آٹے پر مشتمل ہوتا ہے جسے شیٹ پین پر گرل کیا جاتا ہے، پھر ایک پلیٹ میں رکھا جاتا ہے، درمیان میں گھی اور شہد ڈالا جاتا ہے اور اس کے کناروں پر کھجور سے سجایا جاتا ہے۔ جہاں تک عصیدہ کا تعلق ہے تو اس میں پانی ملا ہوا آٹا ہوتا ہے، اور مسلسل ہلاتے ہوئے آگ پر پکایا جاتا ہے۔اسے گھی اور شہد کے ساتھ یا شوربے اور گوشت کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

التصابیع اور شدخ

مشہور پکوانوں میں سے ایک تصابیع ہے جسے ’مصبعہ‘ بھی کہا جاتا ہے، جو کہ ایک روایتی پکوان ہے اور اکثر مواقع اور شادیوں پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں دودھ اور آٹے کو آگ پر پکایا جاتا ہے اور اس میں آٹے کے گولے ڈالے جاتے ہیں۔ جب تک کہ یہ پک نہ جائیں۔ پھر ڈش کے بیچ میں کچھ مکھن ڈال کر پیش کرنے سے پہلے سجایاجاتا ہے۔

"شدخ" اور الرجلہ پکوان مقامی سبزیوں سے بنائے جاتے ہیں۔ انہیں ایک ساتھ پکا کر روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے اور اس کا شوربہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں