سعودی شہری صحرا میں اپنے بچے سمیت پیاس سے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وادی عجمان کے علاقے ملیجہ کے جنوب میں صحرا سے گذرتے ہوئے شدید گرمی اور پیاس سے ایک شہری اور اس کا سات سال کا بیٹا دم توڑ گئے۔

سعودی اخبار ’الوطن‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مقامی شہری اپنے 7 سالہ بیٹے ہمراہ شہرسے دور بکریوں کی ایک چراگاہ کی طرف جا رہا تھا۔ یہ صحرا شہر میں پچیس کلومیٹر دور تھی۔ راستے میں شہری کی گاڑی خراب ہوئی اور ان کے پاس موجود پانی ختم ہوگیا۔ النعیریہ گورنری میں پیش آنے والے آنے والے واقعے میں شہری نے اپنی اور بچے کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی مگرتھکاوٹ کی وجہ سے وہ گاڑی کو ریت سے نہ نکال پائے۔ صحرا میں جہاں گاڑی خراب ہوئی تھی وہاں ان کے پاس رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔

گاڑی کو نکالنے میں ناکامی کے بعد انہوں نے پیدل چلنا شروع کیا مگر تھوڑا چلنے کے بعد لگتا ہے کہ وہ بھوک سے نڈھال ہو کر گر گئے۔ باپ اور بچے کی لاشیں تھوڑے فاصلے سے ملیں۔ اس سے لگتا ہے کہ باپ پہلے فوت ہوا اور بچے نے چل کر جانے کی کوشش کی مگر وہ بھی دم توڑ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں