سعودی عرب کے جبل طویق پر بھیڑیوں کا راج: دلچسپ ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ایک فوٹوگرافر محمد عبداللہ الشبانات نےمملکت کے جبل طویق پر بھیڑیوں کا ایک غول گھومتے دیکھا اوراس حیرت انگیزمنظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے عبداللہ شبانات نے وضاحت کی کہ مجھے ماحولیات اور جنگلی حیات سے بے پناہ محبت ہے۔ مجھے صحراؤں میں گھومنے اور فطرت کے مناظر کو دستاویز کرنے میں سکون ملتا ہے۔

خوبصورت منظر

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتےہوئے کہاکہ کچھ دن پہلے مجھے الحریق گورنری میں ریاض کے جنوب میں طویق پہاڑوں میں سڑک کے سفر جانا ہوا۔ میں نےپہاڑ کی چوٹی پر بھیڑیوں کے ایک جھنڈ کو گھومتے دیکھا۔

میں نے اس منظر کو فوراً ہی اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

نوجوان فوٹو گرافر کاکہنا ہے کہ جو کچھ میں نے دیکھا وہ ایک راز سے کم نہیں۔ یہ حیران کرنے والا منظر تھا۔

انہوں نے جزیرہ نما عرب کے وسط میں ان بھیڑیوں کو ان کی قدرتی زندگیوں اور ان کے مقامات پر لوٹتے ہوئے دیکھ کر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ شبانات کا کہنا ہے کہ یہ مملکت کے ویژن 2030 کے ضمن میں ماحولیات اور جنگلی حیات کی دیکھ بھال کی سرکاری کوششوں کاثمر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نشر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور پر شہریوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں