صدارت عامہ کے ذمہ داران کا مسجد نمرہ کا دورہ، آلاتِ ترجمانی کا جائزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے انڈرسیکرٹری جنرل برائے زبان و ترجمہ جناب احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے یوم عرفہ کے موقع پرخطبہ کے ترجمے کے منصوبے کے ہیڈ کوارٹرکی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مسجد نمرہ اور الشلر بلڈنگ کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران اُنہوں نے مسجد نمرہ اور الشلرمیں خطبہ حج کے ترجمہ کے لیے لگائے آلات کا جائزہ لیا۔

احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے مزید کہا کہ ایجنسی نے یوم عرفہ کے خطبہ کو صدارت عامہ برائے امورحرمین سے منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھرکے تمام مسلمانوں تک نشر کرنے اور اس کا ترجمہ کرنے کے لیے جدید ترین آلات اور نظام کے ساتھ ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس کے لیے تمام ضروری آلات اور ،ریڈیو ٹرانسمیشن سروس کو مسجد حرام اور مشاعر مقدسہ کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

الحمیدی نے کہا کہ یہ تیاریاں حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے[صدارت عامہ امورحرمین شریفین] کے صدرالشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر عمل درآمد اور ترجمہ کرنے میں ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔ میدانِ عرفات سے خطبہ حج کو براہ راست پوری دنیا کے مسلمانوں تک مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ پہنچانا مملکت کی قیادت کی خواہش اور ان کی سرپرستی کا غمازہے۔

اس دورے میں اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے زبان و ترجمہ انجینیر مشاری المسعودی، زبانوں اور ترجمہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجومی اور زبانوں میں ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر مشاری المسعودی المطرفی نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں