سعودی عرب نے قوس قزح رنگ کے قابل اعتراض کھلونے، ٹی شرٹس ضبط کرلیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور بچوں کے کپڑوں سمیت متعدد چیزیں ضبط کرلیں۔

انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’سعودی گزٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزارتِ کامرس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہم جنس پرستی کے رنگوں والے بالوں کے کلپس، پاب اٹس، ٹی شرٹس، کیپ اور پینسل کیس سمیت متعدد کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں۔

وزارتِ کامرس کے اہلکار کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ اشیا اسلامی نظریے اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے ذریعے ہم جنس پرست رنگوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ ایسی چیزیں فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر میں قطری حکام نے قوسِ قزح کے رنگوں والے کھلونے دکانوں سے ضبط کیے تھے اور حکام کہنا تھا کہ ان پر ‘اسلامی اقدار کے منافی نعرے درج تھے’۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں