الاحسا سعودی عرب میں بچوں کے لیے ماحول دوست شہر بنانے کی راہ پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے عالمی ادارہ اطفال کے تعاون اور اس کی سرپرستی میں ملک کے شہر الاحسا میں بچوں کے لیے ماحول دوست شہر بسانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر بلدیات ، دیہی امور اور ہاؤسنگ، ماجد الحقیل نے الاحساء میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب الاحساء میونسپلٹی اور خلیجی ریاستوں کے لیے یونیسیف کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی مشرقی گورنری کے گورنر شہزادے شہزادہ سعود بن نائف کی سرپرستی میں شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ یادداشت تمام سعودی شہروں کو بچوں کے لیے ماحول دوست بنانے کے حوالے سے وضع کردہ ایکشن پلان پرعمل درآمد میں مدد دے گی۔اس ضمن میں الاحسا "بچوں کے لیے ماحول دوست شہر" اقدام کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔

وزارت بلدیات نے واضح کیا کہ الاحساء میونسپلٹی کی جانب سے ’یونیسیف‘ کے ساتھ یادداشت پر دستخط کرنا ادارہ جاتی شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی مسلسل کوششوں کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والے قومی حکام، اداروں اور تنظیموں کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سعودی شہروں کی تعمیر و ترقی میں بچوں کے لیے ماحول دوست اقدمات پر توجہ دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں