سعودی عرب میں پہلا یورپی فلم فیسٹیول جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی میزبانی میں پہلا یورپی فلم فیسٹیول جاری ہے۔

یورپی یونین اور عرب پکچرز گروپ فار آڈیو ویژول میڈیا پروڈکشن کا وفد تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے سعودی عرب میں پہلا یورپی فلم فیسٹیول پندرہ جون سے جاری ہے جو بائیس جون تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 15 جون سے 22 جون 2022 تک ہونے والے فلمی میلے میں یورپ کے مختلف ممالک سے 14 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس فلمی ایونٹ میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانوں اور آڈیو ویژول کے لیے عرب پکچرز گروپ کے تعاون سے یورپی یونین کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

یورپی فلم فیسٹیول میں آسٹریا، بیلجیئم، قبرص، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، مالٹا، پولینڈ، اسپین اور سویڈن کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔

اس فیسٹیول کا مقصد ثقافتی تبادلے کو آسان بنانا، سعودی عرب میں یورپی فلموں کو فروغ دینا اور یورپی اور سعودی فلم سازوں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سائمونیٹ نے کہا ہے کہ "ہم مملکت میں پہلے یورپی فلم فیسٹیول کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش اور خوش ہیں۔ یورپی برادری اور سعودی باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں پر کام کررہے ہیں۔

فیسٹیول کی لانچنگ تقریب میں پکچرز گروپ (APG) کے ’سی ای او‘ روآ یوسف المدنی نے ’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس خواب کو پورا کرنے اور ریاض میں پہلا یورپی فلم فیسٹیول منعقد کرنے پر خوشی ہے۔ ہمارا مقصد آئندہ سیشنز کے لیے حالات سازگار کرناہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں یورپی فلمی میلے میں شرکت کرنے والی فلمی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، سلطنت عمان اور مملکت بحرین کے لیے یورپی یونین کے وفد کا افتتاح 2004 میں ریاض میں ہوا تھا۔

یورپی یونین کا وفد یورپی یونین، سعودی عرب، عمان اور بحرین کے ساتھ ساتھ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے بہت سے شعبوں میں کام کرتا ہے، جس میں سیاسی مذاکرات، اقتصادی اور تجارتی مسائل، علاقائی سلامتی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور توانائی اور سبز معیشت میں منتقلی جیسے شعبے شامل ہیں۔

ووکس سنیما الائنس فرانسیز، گوئٹے انسٹی ٹیوٹ اور سعودی عرب میں اطالوی سفارت خانے کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو سپانسر کر رہا ہے۔ اس ایونٹ کو سعودی فلم اتھارٹی کا تعاون تعاون بھی حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں