مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے آپریشن میں تین فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین مہاجر کیمپ پر چڑھائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی 'وفا' کے مطابق تینوں افراد کی گاڑی کو اسرائیلی فوج نے گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں جنین کے علاقے میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے فلسطینی باشندوں کی گولیوں سے چھلنی گاڑی اور ان کے جسد خاکی دیکھے تھے اور واقعہ کی تصدیق کی۔

اسرائیلی فوج نے ایک مختصر پیغام میں بتایا تھا کہ وہ جنین میں ہتھیاروں کی تلاش کے لئے دو مختلف جگہوں پرآپریشن کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق پہلی جگہ پر پہنچنے کے ساتھ ہی ان پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر جھڑپیں شروع ہوئی۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے جنین مہاجر کیمپ اور اس کے گرد اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پچھلے ماہ کے دوران مشہور فلسطینی صحافیہ شیرین ابو عاقلہ کو بھی جنین میں ہی اسرائیلی فورسز نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں