العلا میں سیاحوں کے لیے ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے دلکش نظارے

موسم گرما کے دوران ''زپ لائننگ'' اور ''سائیکلنگ '' سے لیکر ہیلی کاپٹر پر اڑانوں کی سہولت سمیت بہت کچھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب نے موسم گرما کے دوران اہل ذوق کے لیے ہیلی کاپٹروں کی سواری کے دوران ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے مواقع وا کر دیے گئے۔ موسم گرما کے دوران سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لیے اس تاریخی شہر کے سفر کا نیا تجربہ ہو گا۔

انتہائی پر آسائش ہوٹلنگ کے ساتھ ساتھ العلا شہر میں ''زپ لائننگ'' سمیت ہیلی کاپٹر پر اڑانیں، ستاروں پر کمند ڈالنے کا منفرد موقع ہو گا۔ واضح رہے العلا پہلا سعودی شہر ہے جس کے گھروں کو یونیسکو نے عالمی ورثے کاحصہ قرار دیا ہے۔ یہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کو قیام اخراجات میں 30 فیصد کی رعائت دی گئی ہے۔

مملکت سعودی عرب میں ''زپ لائن'' کو تیز ترین اور طویل ترین اڑان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 30 منٹ تک کی ہیلی کاپٹر کی پرواز کے دوران خوبصورت فضائی منظر آنکھوں اور یادوں میں سمیٹنے کا بھی موقع ہوگا ۔ العلا کے سات مشہور مقامات پر جانے کی پر لطف سہولت اس کے علاوہ ہے۔

العلا میں سیاحوں کو ایسے '' لینڈ سکیپ '' پر جانے کے بھی مواقع ہوں گے جن کے پس منظر میں پہاڑی منظر ہے۔ اس سفر کو لینڈ روور اور دلکش بنائے گی۔ تین کلو میٹر تک نخلستانی راستوں نظارے، وادیوں میں گھرا چھبیس کلو میٹرکا ''سائیکلنگ ٹریک'' اور شہرکے پہاڑوں کی ہمراہی۔

اس سب کچھ کو سیاحوں کے لیے ممکن بنانے کے لیے دبئی سے ہر ہفتے العلا تک دو براہ راست پروازیں بھی دستیاب کر دی گئی ہیں۔ العلا تک سفر کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ائیر لائنز کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔

اس بارے میں العلا کے لیے قائم رائل کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ میلانے ڈی سوزا نے ''العربیہ '' کو بتایا العلا میں 20121 کے دروان 146000 سیاحوں کا خیر مقدم کیا۔ حال میں نوبل انعام پانے والی تیس شخصیات ایک کانفرنس میں شریک ہوئیں تاکہ انسانیت کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ اس کانفرنس کا دوسرا مرحلہ تین دنوں پر محیط تھا۔ کانفرنس کا بنیادی تصور '' فیصلہ کن عشروں کے لیے فیصلہ کن لمحات تھا''۔

العلا میں کم ہوا میں نمی کی حامل ٹھنڈی شامیں سیاحوں کے لیے جزیرہ نما عرب کا سفر مزید پر کشش بنا دیتی ہیں۔ کہ شہر صدیوں پرانے آثار کا امین ہے۔ پہاڑی راستوں کا سفر سیاحوں کے لیے بیک وقت راحتوں اور دریافتوں کا ذریعہ بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں