ریاض کی الخرج کمشنری کے قہوہ خانے میں جھگڑے پر مصری شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکام نے تصدیق کی ہے ریاض کی کمشنری الخرج کے کافی ہاؤس میں کام کرنے والے ایک سعودی کے ساتھ جھگڑے پر مصری شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الخرج پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’مصری شہری کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ وڈیو میں مصری شہری کو مقامی شہری کے ساتھ جھگڑا کرتے دیکھا جا سکتا ہے‘۔

مصری شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ الخرج میں کافی شاپ کی سعودی ملازم خاتون کے ساتھ بدزبانی اور دوسرے سعودی کارکن کے ساتھ جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جھگڑے کی وجہ کافی شاپ میں اپنا آرڈر جلد پورا کرانا تھی لیکن وہاں کام کرنے والی ایک ملازم خاتون نے غیر ملکی کو انتظار کے لیے کہا تو اس پر مصری شہری ناراض ہو گیا۔

متاثرہ ملازم محمد الدوسری نے بتایا کہ غیر ملکی کارکن نے کارکن خاتون کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں