ریاض: "یورپی فلم فیسٹیول" میں اطالوی سنیما کا جشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں اٹلی کے سفارت خانے نے ریاض میں منعقد ہونے والے یورپی فلم فیسٹیول کے پہلے سیشن میں بطور پارٹنر شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

سعودی عرب میں اطالوی سفیر نے کہا کہ "ہمیں سعودی عرب میں فلم انڈسٹری میں اس تیزی کا مشاہدہ کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے، جس سے اطالوی سنیما کے لیے نئے افق کھلیں گے، سعودی عرب میں یورپی فلموں کے ناظرین اور فلموں کے چاہنے والے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ فلم فیسٹیول فیئر سنیما میں ہو رہا ہے جو ریاض میں یورپی فلم فیسٹیول کا حصہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب ہمیں اٹلی - سعودیہ ثقافتی تعاون کی ایک اور سطح پر لے جائے گی۔

اس موقعے پرعرب پکچرز گروپ کی ’سی ای او‘ رویٰ المدنی نے کہا کہ "ہم یہاں ریاض میں اطالوی سنیما کے جشن میں شرکت کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں، جس سے ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ ہوا اور ہم مل کر کام جاری رکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں‘‘۔

یورپی فلم فیسٹیول میں اطالوی ہدایت کار سٹیفانو سیپانی کی ’مائی برادر چیز ڈائنوسار‘ بھی شامل ہے۔ ریاض نے اطالوی اسکرین رائٹر اور باصلاحیت نوجوان فنکار جیاکومو مزیریول کا بھی خیرمقدم کیا جو نوجوان سعودی ہنرمندوں کے ساتھ ایک ورکشاپ منعقد کریں گے اور گرین فلم کے لیے خصوصی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس میلے کو یورپی یونین کے وفد اور عرب پکچر گروپ کے درمیان قریبی تعاون سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی فیسٹیول فیئر سنیما کے ساتھ مل کر ہوتا ہے، جس کا اہتمام اٹلی کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور اطالوی سفارت خانوں کے نیٹ ورک نے کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں