سعودی وزارتِ حج کی جانب سے ملکی عازمین حج کے استفسارات کے جوابات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب وزارتِ حج وعُمرہ نے ملکی عازمین کو بتایا ہے کہ حج کے لیے نامزدگی کے بعد پیکجز میں ترمیم کرنا یا ساتھیوں کو شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انتظامیہ سےحج ریزرویشن پیکج کے بارے میں پوچھ کر اور ریزرویشن کی تصدیق یا منسوخ کر کے کیا جا سکتا ہے۔

وزارت حج نے وضاحت کی کہ ترجیحی پیکجزسے مختلف پیکج منتخب کرنے کے بعد حاجی کے لیے اسے تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ دستیاب پیکجز کے لیے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے چناؤ کیا جائے گا مگر اس میں بھی درخواست منظور یا مسترد کیے جانے کا امکان ہوگا۔

وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آخری تاریخ 24 ذی القعدہ ہے۔ اس کے بعد 20 ذی حج تک عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

حج کرنے کے لیے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ COVID-19 ویکسین میں سے ایک کے ساتھ ویکسینیشن مراحل مکمل کرنے کی توثیق کی جائے گی۔ اگر ویکسین نہیں لگوائی گئی تو اسے قرعہ اندازی سے خارج کر دیا جائے گا۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ "مملکت کے اندر سے آنے والے زائرین کے لیے آن لائن پاتھ یا ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اسفسار کیا جا سکتا ہے۔ جن کیسزمیں محرم کی درخواستیں قبول نہیں کی گئیں ان میں سنہ 1443ھ میں حج کے لیے رجسٹریشن کی شرائط میں سے ایک کا پورا نہ ہوناہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں