200 ٹن گنجائش کا حامل مسجد نبویﷺ کا ایئرکنڈیشن سسٹم کولنگ کا عالمی معیاری نظام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مسجد نبویﷺ کی خدمات اور انفراسٹرکچر اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو مقامی اور عالمی سطح پر معیاری بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس اعتبار سے مسجد نبویﷺ میں دُنیا کا سب سے بڑا کولنگ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ موسم گرما بالخصوص حج سیزن کے دوران روضہ رسول پر حاضری دینے والے زائرین کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مسجد نبویﷺ مشرق ومغرب میں موجود مساجد میں بلند مقام رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہرسیزن میں مسجد نبویﷺ کی زیارت اور وہاں پرعبادت کے لیےزائرین دنیا بھر سے کھچے چلے آتے ہیں۔

ماضی میں مسجد نبویﷺ کی کنڈیشنگ، وال کنڈیشننگ اور ایئر فینز پر مشتمل تھی مگر آج مسجد نبویﷺ ایئرکنڈیشنک میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشنگ پروجیکٹ ہے جو اپنے معیار کے اعتبار سے بھی دنیا کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے۔

سنٹرل ایئر کنڈیشنگ اسٹیشن

پروجیکٹ ایئر کنڈیشننگ اسٹیشن کا مرکزی مقام مسجد نبویﷺ سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مرکزی ایئرکنڈیشنک سسٹم کومسجد سےدور رکھنے والی بنیادی وجہ ہے کہ زائرین کو ہرطرح کجے شور سے دور رکھنا اور پرسکون رکھنا ہے۔

کولنگ پلانٹ تقریباً 70,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر کولنگ کنڈینسر شامل ہے جس کے 6 کولرکی گنجائش 3,400 ٹن ہے۔

کنڈیشنگ کیسے کام کرتی ہے؟

کولنگ اسٹیشن سے آنے والے پانی کو درست، مستقل اور خودکار طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے جدید ترین طریقوں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے ایئر ٹریٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن اور کولنگ کے لیے 151 یونٹس تک پہنچ جاتا ہے۔

مسجد نبویﷺ کےاندرونی حصے کو ستونوں تک پہنچانے کے لیے پائپ استعمال کیے گئے ہیں اور ان پائپوں کے ذریعے مسجد کے اندرتازہ ٹھنڈی ہوا فراہم کی جاتی ہے۔ پانی پائپوں میں موجود ہوا کوٹھنڈا کرنے کا عمل مکمل کرنےکے بعد پانی الگ تھلگ پائپوں کے ذریعے واپس مرکزی اسٹیشن تک پہنچ جاتا ہے۔

دیکھ بھال کے ذمہ دار انسانی اور انتظامی کیڈر

ایئرکنڈیشنگ اور اس سے متعلقہ تمام کام دیکھ بھال اور دیگر کو آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے معاون ایجنسی کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس میں درجنوں قومی انجینیرز اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں جو مسجد نبویﷺ کے تمام نظاموں کی دیکھ بھال، تجدید اور ترقی پر کام کرتے ہیں۔ یہ عملہ ماہرین پر مشتمل ہے جو ایئرکنڈیشنک سسٹم کی نگرانی اور جانچ کے لیے کام کرتے ہیں۔

مسجد نبویﷺ کے امور کی ایجنسی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ان کے سپرد کردہ تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ زائرین امن و سکون سے لطف اندوز ہوسکیں اور مسجد نبویﷺ میں عبادت کے دوران انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں