امریکی بحریہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری کشتیوں کا آبنائے ہرمز میں آمنا سامنا
امریکی بحریہ اور ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری کشتیوں کا آبنائے ہرمز میں آمنا سامنا ہونے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
امریکی نیوی کےمشرق وسطیٰ میں تعینات 5ویں فلیٹ کے مطابق یو ایس ایس 'سروکو' اور یو ایس این ایس 'چوکٹا کائونٹی' کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران پاسدران انقلاب کی 3 کشتیوں نے "غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ" انداز میں سامنا کیا۔
امریکی بحریہ کے مطابق ایک ایرانی کشتی نے 'سروکو' جہاز کی طرف رخ کر کے تیزی سے قریب آنے کی کوشش کی اور آخری لمحات میں اپنی سمت بدل لی۔ سروکو کے عملے نے اس کشتی کو قریب آنے پر روشنی کے گولے داغ کر خبردار بھی کیا۔
Three vessels from Iran’s IRGCN interacted in an unsafe & unprofessional manner as U.S. Navy ships transited the Strait of Hormuz, June 20. U.S. naval forces remain vigilant & will continue to operate where international law allows.
— U.S. Naval Forces Central Command/U.S. 5th Fleet (@US5thFleet) June 21, 2022
Read more ⬇️https://t.co/djcQ0fmaNn pic.twitter.com/Wec93HfKBd
ایرانی حکام نے فوری طور پر اس واقعہ پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا بھر کی تیل تجارت کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔
یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے کہ جب عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ تہران کے جوہری پروگرام میں یورینیم کی افزودگی کا تسلسل سے جاری ہے۔
-
ہم ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدہ روکنے میں کامیاب ہو گئے: اسرائیل
ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب معاہدے کی واپسی کو ... مشرق وسطی -
بینی گینزکی ایران کو اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے پرسنگین نتائج کی دھمکی
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز نے ایران کو ترکی میں اسرائیلی سیاحوں کو نشانہ بنانے کی کسی کوشش پرایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی میں ... بين الاقوامى -
’’شریر ملاؤں کی ایرانی رجیم امریکہ اور اسرائیل کے درپے ہے‘‘
یقین دلاتا ہوں خامنہ ای کے ہاتھ میں جوہری پن نہیں آئے گا: مائیک پومپیو ایڈیٹر کی پسند