.

دو برسوں کے دوران سعودی عرب سے خام تیل کی یومیہ برآمد میں ریکارڈ اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے مارچ سے روزانہ 7.235 ملین بیرل تیل برآمد کرنا شروع کر رکھا ہے جو دو برس کے دوران روزانہ کی بنیاد پر برآمد کیا جانے والا سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے کا ریکارڈ ہے۔

یہ بات مشترکہ ڈیٹا انشیٹو (جودی) نے اپنے حالیہ جائزے میں بتائی ہے۔ جودی کے مطابق رواں برس اپریل کے دوران سعودی عرب کی تیل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب نے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اپریل میں تیل پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مملکت نے اپریل میں 10.441 ملین بیرل تیل روزانہ کی بنیاد پر نکالا جبکہ مارچ میں روزانہ 10.300 ملین بیرل تیل نکالا جا رہا تھا۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے جا رہا ہے۔

روزانہ ایک ملین بیرل سے زیادہ پیداواری صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع تک روزانہ کی بنیاد پر 13 ملین بیرل سے زیادہ تیل نکالے جانے لگے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں