.

مسجد حرام میں حج سیزن کے دوران ماحولیاتی تحفظ کا موثر پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی فیلڈ سروسز امور نےحج سیزن 1443ھ کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی خاطرعالمی معیار کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور سروسز فراہم کی ہیں۔ ان متنوع سروسز کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو بیت اللہ میں ہراعتبار سے محفوظ ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مسجد حرام کے انتظامی اور ترقیاتی امور، فیلڈ امور کے ماحولیاتی تحفظ کے حصول کےانڈرسیکرٹری جنرل محمد بن مصلح الجابری نے زور دیا کہ ماحولیاتی پروگرامات اور خدمات مسجد الحرام کے زائرین کو منظم کرنے اور انہیں فیلڈ سروسزفراہم کرنے کے کاموں کے لیے مسلسل گورننس کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام اور مشاعرمقدسہ میں عازمین حج کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں اور یہ اقدامات مملکت کی قیادت کی طرف سے پیش کردہ ’وژن‘ 2030کے اہداف کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پروگرام میں ایک سخت طریقہ کار شامل ہے جو صحت کے اعلیٰ معیارات کے مطابق تمام فیلڈ سروسز جیسے کہ زمزم کے بابرکت پانی کی خدمات، دھلائی، جراثیم کشی اور مسجد حرام میں جراثیم کشی کی براہ راست نگرانی اور پیروی کو یقینی بناتا ہے۔

مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کے لیے فیلڈ ٹیمیں جدید آلات سے آراستہ ہو کر کام کررہی ہیں۔

مسجد حرام کےدروازوں، داخلی راستوں اور بیرونی صحن،خارجہ راستوں کی صفائی اور ان میں جراثیم کشی کے ساتھ مسجد حرام اور مکہ معظمہ کو ہر طرح کی موذی اور وبائی امراض سے محوظ رکھنے کے لیےذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور مکہ معظمہ کا مثبت امیج پیش کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں