عازمین حج کو فوڈ مصنوعات کی جان کاری بارے 12 زبانوں میں آگاہی پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر آگاہی کے دو ونگز تیار کیے ہیں، تاکہ عازمین حج کو کھانے پینے کی اشیا کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے اور حج کے موقعے پران کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔

فوڈ اتھارٹی نےعازمین حج کو معلومات اورعلمی مشورے فراہم کرنے کے لیے 12 زبانوں میں رہ نمائی کی سہولت فراہم کی ہے۔ عازمین حج کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، ہندی، بنگالی، مالے (ملائی) ، بہاسا (انڈونیشیائی) اورترکیہ ساتھ ساتھ اس سال پہلی بار تین نئی زبانو اسپانوی، روسی اور چینی میں بھی رہ نمائی فراہم کی جائے گی۔

فوڈ اینڈ ڈرگزاتھارٹی نے اپنے ونگز میں طباعت شدہ، بصری اور آڈیو رہ نمائی کا مواد فراہم کیا جن میں حج کے دوران کھانے پینے، ادویات، آلات اور طبی مصنوعات کے شعبوں میں بیداری کے پیغامات فراہم کیے گیے ہی۔ ان کا مقصد حجاج کرام کو تعلیم دینا ہے تاکہ حج کے دوران عازمین کو مناسک خوراک اور ادوایات کی فراہمی سے ان کی صحت کی ضمانت دی جا سکے۔

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگز اتتھارٹی کی جانب سے حج کےموقعے پر عازمین کی کھانے پینے کی مصنوعات کے بارے میں رہ نمائی کے لیے باقاعدہ ورکشاپش کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں