.

ترکیہ میں اسرائیلیوں کے خلاف منصوبے کا الزام گمراہ کن ہے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے اس الزام کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے '' یہ بیان دینے کامقصد ایران ترکیہ کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔''

یائرلیپڈ نے ایک روز قبل ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ '' ایران نے استنبول میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بنایا تھا، مگر اس منصوبے کا ناکام بنا دیا گیا۔''

لیپڈ نے یہ بات انقرہ میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی تھی۔ ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس موقع پر ترکیہ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کے میزبان ملک نے ایرانی منصوبہناکام بنایا۔

تاہم لیپڈ نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ کوششیں اب بھی جاری ہیں ۔ آج جمعہ کے روز ایران نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس الزام کو مسترد کیا ہے اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔۔

مقبول خبریں اہم خبریں