عراق میں گیس فیلڈ پر مارٹر گولے سے حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا

ایک ہفتے میں دو حملوں کے باوجود اماراتی گیس کمپنی کے آپریشنز جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق کے علاقے خور مور میں ایک گیس فیلڈ کو مارٹر کے گولے سے ہدف بنایا گیا ہے۔ اس گیس فیلڈ پر متحدہ عرب امارات کی ایک توانائی فرم ''دانہ گیس'' کام کرتی ہے۔ مارٹر حملے کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ مارٹر حملے سے کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حملے کے باوجود گیس فیلڈ کے آپریشنز بھی جاری ہیں۔ جس کا مطلب ہے ہے کہ حملہ مکمل ناکام رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارٹر حملہ جمعہ کے روز کیا گیا تھا

۔ ایک ہفتے کے دوران خور مور گیس فیلڈ پر یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کاتیوشا طرز کے راکٹ سے متحدہ عرب امارات کی گیس کمپنی کے ملازمین کی رہاشی کالونی کو ہدف بنایا گیا۔ 'دانہ' نام کی یہ گیس کمپنی شمالی عراق کے علاقے سلیمانیہ میں اس پراجیکٹ کو دیکھتی ہے۔

اسی ایک ہفتے کے دوران راکٹ نے سے پہلے بدھ کے روز بھی گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم بدھ کے روز بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور جمعہ کے روز بھی خیریت ہی رہی ہے۔ البتہ مقامی ٹی وی نے جمعہ کے روز گیس فیلڈ سے جڑے علاقے سے اٹھتا ہوا دھواں دکھایا اور اس دوران موقع پر سائرن بجانے کی آوازیں بھی آتی رہیں۔

ہفتے کے روز تک اس گیس فیلڈ ہونے والے حملے سے کسی قسم کے نقص بھی ان کی اطلاع سامنے آئی ہے اور نہ ہی اب تک کسی مسلح گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں