عراقی وزیراعظم کی سعودی عرب کے دورے کے بعد تہران آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے دورے کے ایک روز بعد اتوار کوایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق الکاظمی آج ایرانی قیادت سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عراقی وزیراعظم ہفتے کے روز جدہ میں تھے جہاں انھوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کی حمایت پرتبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016ء سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں لیکن عراق نے حالیہ مہینوں میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار کی میزبانی کی ہے اوران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے کافی پیش رفت ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں