مذہبی امور کی انڈر سیکرٹری کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی میں بہترین قیادت کا ایوارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور، دعوت و ارشاد نے ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں بہترین خاتون رہ نما کا ایوارڈ جاری کیا ہے۔ یہ ایوارڈ وزارت مذہبی امور کی انڈر سیکرٹری برائے منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل تبدیلی ڈاکٹر لیلیٰ بنت حمد القاسم نے حاصل کیا۔ ڈاکٹر لیلیٰ کو یہ ایوارڈ دبئی میں منعقدہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر علاقائی کانفرنس کے بارہویں سیشن کے موقع پر دیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنا، حکومتی تنظیموں، دیگر شعبوں اور افراد کو ڈیجیٹل تبدیلی اور’ IBM‘ کے تعاون سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فعال کرنا ہے۔

گذشتہ روز وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ڈاکٹر لیلیٰ القاسم کو ملاقات کے لیے اپنے دفتر میں بلایا اور انہیں ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک ممتاز رہ نما کے طور پر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وزارت مذہبی امور، ملک کی دانشمند قیادت کی حمایت، ڈیجیٹل تبدیلی کے اندر اپنی تمام خدمات فراہم کرنے اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق اپنے اہداف کے حصول کی کی کوشش کر رہی ہے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر لیلیٰ القاسم نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وزارت مذہبی امور کے تمام کاموں اور سرگرمیوں کی حمایت کرنے پر وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ وزارت مذہبی امور کی انہی کاوشوں کی بہ دولت ڈاکٹر لیلیٰ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد اور تعاون کی وجہ سے وزارت کے تمام ملازمین کے لیے قومی اور بین الاقوامی کامیابیوں کی رہ ہموار ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کو دو بین الاقوامی اعزازات ملے۔ پہلا انعام ریاض بین الاقوامی نمائش میں مصنوعی ذہانت میں لیڈرشپ ایوارڈ ہے(پہلی قسم کا ایوارڈ اسی شعبے میں مثبت تبدیلیاں لانے والوں کے لیے حکومتی مصنوعی ذہانت میں قیادت) پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈ مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ 2022 کے عنوان سے جاری کیا گیا۔ اس ماہ کی 22 سے 24 تاریخ کے دوران ریاض میں مقامی اور بین الاقوامی سرکاری اور نجی کمپنیوں میں ٹیکنالوجی کے شعبوں کے سربراہوں کی شرکت کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

دوسرا ایوارڈ 27 ویں مڈل ایسٹ ایوارڈ فار ایکسیلنس برائے گورنمنٹ اور سمارٹ سٹیز الیکٹرانک مواد کی فضیلت کے زمرے میں دیا گیا ہے۔ یہ دوسرا انعام ہے وزارت مذہبی امور نے کثیر لسانی، سہ جہتی، ورچوئل حج اور عمرہ تعلیم اور اس کے اطلاق کے لیے جیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں