جدید ترین لائبریریاں؛ اہل دبئی کی ہزاروں ڈیجیٹل کتب تک رسائی

عربی اور انگریزی میں زبردست علمی ، ادبی اور تفریحی مواد فراہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اپنی طرز کی پہلی جدید ڈیجٹل لائبریری نے اپنے ممبروں کے لیے زبردست علمی مواد فراہمی کا بندوبست کر دیا۔ ڈیجیٹل لائبریری سے کتب مستعار لینے کے اس نظام کو ''دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی'' نے وسعت دی ہے۔ لائبریری سے ماہ مارچ سے ماہ مئی کے دوران 1500 صارفین کو لائبریری میں فراہم کر دہ قیمتی علمی مواد تک رسائی کی سہولت حاصل ہوئی۔

طلبہ و طالبات ، محققین ، اور عام قارئین کو دنیا بھر کےعلمی ذرائع تک رسائی دینے کی کاوشیں دبئی پبلک لائبریری نیٹ ورک نے ''اوور ڈرائیو'' نامی ادارے کے ساتھ مل کر کی ہیں تاکہ ڈیجیٹل کی شکل میں کتب کے علاوہ سمعی کتب اور ویڈیوزکی کی شکل میں ممکن بنائی جا سکے۔

دبئی پبلک لائبریری نے اس مقصد کے لیے عربی اور انگلش میں 462 کی تعداد میں ہمہ رنگ علمی مسودات حاصل کیے ہیں۔ جس میں ادبی ، تعلیمی ، تفریحی اور پیشہ ورانہ موضوعات شامل ہیں ۔ اتھارٹی نے تمام قارئین کو دعوت دی ہے کہ دبئی پبلک لائبریری کے ممبر بنیں اور ان علمی و ادبی مواد سے فائدہ اٹھائیں۔

اس ہمہ نوع علمی مواد کے پلیٹ فارم پر اس وقت 3788 کتب دستیاب ہیں ، جن میں ڈیجیٹل بکس، آڈیو بکس اور ویڈیوز سمیت سب کچھ ''ڈی پی ایل'' کے ممبران کے لیے دبئی کلچر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ایک وقت میں ممبر حضرات پانچ مختلف کتب سات دن کے لیے حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے دبئی پبلک لائبریری نیٹ ورک دبئی کلچر اینڈ ارٹ اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہے۔ اس نیٹ ورک میں بڑی عمر کے لوگوں کے لیے آٹھ لائبریاں اور بچوں کے لیے سات لائبریریاں قائم ہیں۔ ان لائبریریوں میں ڈیجیٹل لائبریری، ملٹی پرپز ہالز، اور کلاس روم بھی بنائے گئے ہیں۔

یہ تمام لائبریریاں نہ صرف یہ کہ آن لائن نیٹ ورکنگ کے ذریعے باہم مربوط ہیں بلکہ دنیا کی دیگر جدید ترین لائبریریوں کے ساتھ بھی جدید مواصلاتی نظام کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں