اردن میں گیس اخراج سے ہلاکتوں پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے اردن کی عقبہ بندرگاہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے‘۔ ’حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں نیز اردن کی امن وسلامتی اور عوام کی خوشحالی کی امید رکھتے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں