سعودی شہریوں کو بغیر ویزے کے’شنجن ممالک‘ کے سفرکی اجازت دینے پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اتوار کو سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یورپی حکام کےساتھ شنجن ممالک میں سعودی شہریوں کے بغیر ویزے کے داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا اور اس سے متعلق تکنیکی پہلوؤں کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

یہ بات سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید الخریجی یورپی کمیشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن اینڈ انٹرنل افیئرز میں ویزا پالیسی کے سربراہ دیمتری گیوٹاکوس اور ان کی ٹیم کے ساتھ تکنیکی مکالمے کےبعد بتائی۔ فریقین نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اسی تناظر میں ٹیم نے ریاض میں ایک میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے قونصلر امورسفیر تمیم الدوسری اور دمتری گیوٹاکوس نے کی۔اجلاس میں شنجن ممالک میں سعودی شہریوں کے داخلے کوآسان بنانے کے لیے ضروری طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مملکت کے شہری بغیر ویزے کے اس خطے کے ممالک کا سفر کرسکیں۔

دونوں فریقین نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے تعاون اور مشاورت کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں