مسجد الحرام میں عازمین حج اور عملےمیں 4000 چھتریاں تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے زیراہتمام سوشل اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ایجنسی نے مسجد حرام میں عازمین حج اور کارکنوں کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیے 4000 چھتریاں تقسیم کیں۔

چھتریوں کی تقسیم کا عمل سماجی اقدام کے تحت ’حرمین چھتری‘ کے عنوان سے ترتیب دیا گیا۔

یہ اقدام صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے حج مہم کے پروگراموں میں سے ایک ہے، جسے"حج اور زائرین کی خدمت" کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ عازمین حج کی فلاح وبہبود کے پروگرام کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو مناسک حج کی ادائی کے دوران معیاری خدمات فراہم کرنا اور انہیں ہرممکن سہولت اور مدد فراہم کرنا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھتریاں تقسیم کرنے کے اقدام کا مقصد حجاج کرام کو اپنی عبادات کی ادائیگی کے دوران سورج کی تپش سے بچانا ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین، سیکیورٹی ، صحت کے عملے اور رضا کاروں میں کو گرمی سے بچانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں