سعودی عرب میں 'ایمفیٹامین' منشیات کی گولیوں کی بھاری مقدار ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا ہے کہ انسداد منشیات حکام نے کسٹمز حکام کے ساتھ مل کر مملکت اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والی منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔ ان کاکہنا تھا کہ حکام نے 3,510,000 ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے ساتھ مل کر جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر کھیپ ضبط کی۔ یہ منشیات جو کہ پتھروں اور باغات کے سامان کی ایک کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ترکی کے تین باشندے ، ویک وزٹ ویزہ ہولڈر، شام سے عمرہ کے ویزے پرآنے والا ایک شامی باشندہ اور چار مقامی ملزمان ملوث ہیں۔

ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں