سعودیہ کے ساتھ تعلقات اچھے اور ترقی پذیر ہیں:عراقی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے ’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت اچھے اور مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دورہ سعودی عرب میں تجارتی تعلقات پر بات ہوئی۔

فواد حسین نے ریاض اور تہران کے درمیان مذاکرات کو عوامی مکالمے میں تبدیل کرنے کی عراق کی تجویز کا حوالہ دیا اور کہا کہ بغداد میں اردن ، ایران اور مصر اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے تھے۔

فواد حسین نے عراق کی خارجہ پالیسی کی کامیابی اور عراق کو کئی ممالک کی جانب سے ملنے والی زبردست حمایت کے بارے میں بات کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب ویزراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔

دونوں رہ نماؤں نے باضابطہ بات چیت کے اجلاس کے دوران برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ سعودی عرب کی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق عراقی ویراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان متعدد امور پر، علاقائی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں