منیٰ کے مقام حجاج کے لیے 44 جدید ماڈل کچن تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی "کدانہ" ڈویلپمنٹ کمپنی مقدس مقامات کی مرکزی ڈویلپر اور مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے ایگزیکٹو بازو نے منیٰ کے مقدس مقام میں 44 جدید کچن بنائے ہیں جنہیں ہر اعتبار سے فول پروف اورمحفوظ بنایا گیا ہے۔

’کدانہ‘ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کو بتایا کہ منیٰ میں کیٹرنگ کی خدمات پوری کرنے کے لیے 44 جدید ماڈل کچن بنائے گئے تھےتاکہ حجاج کی خدمت کے لیے بنائے گئے منصوبے کے مطابق مقدس مقامات پر کیٹرنگ کا نظام تیار کیا جا سکے۔

کمپنی کا مزید کہا کہ دھوئیں کو نکالنے کے لیے تمام باورچی خانوں میں جدید نظام نصب کیے گئے ہیں۔ الگ الگ چکنائی اور آگ بجھانے کے نظام نصب کیے گئے ہیں۔

اسی تناظر میں اس سال حج کے دوران مقدس مقامات میں بہت سے ایسے منصے اور اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں جنہیں "کدانہ" نے جدید اور معیاری منصوبوں کے ماڈل کے مطابق تیار کیا ہے جس کا مقصد حجاج کی خدمت کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں