.

حجراسود کو بوسہ دینے اور وہاں نمازکی محفوظ روحانی ماحول میں ادائی کا منصوبہ تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی رہ نمائی اور پیروی میں ادارے خانہ کعبہ میں حجر اسود کے قریب نماز کے اہتمام اور حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے محفوظ اور صحت مند روحانی ماحول کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ نمازی اور عازمین عمرہ سکون کے ساتھ عبادت ادا کرسکیں۔

صدارت عامہ مُتعلقہ حکام کی شراکت کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ مسجد حرام مساجد اور عازمین کوعبادات اور زیارت کے لیے بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس حوالے سے صدارت عامہ ترقی یافتہ تنظیمی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبوں میں بہت سی خدمات فراہم کرتا ہے۔

یہ تمام خدمات سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے زائرین اور نمازیوں کے لیے بہترین سروسز کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں