.

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آج جمعرات کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے آج جمعرات کو اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ بعض مقامات پرموسم متعدل رہے گا مگرملک کے کچھ علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، ژالہ باری، موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی وادیوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز نجران، الباحہ، عسیر، جازان اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں اور مدینہ منورہ میں بارش متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حائل، قصیم، ریاض اور تبوک اور مشرقی گورنری کے بعض مقامات پر تیز اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج عرب پر سطحی ہواؤں کی حرکت شمال مغرب کی سمت ہو گی، جو دوپہر کے وقت 10-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی طرف ہو جائے گی اورسمندری لہروں کی اونچائی آدھے میٹر سے ایک میٹر تک متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں