سعودی پراسیکیوشن کا ملازمہ کو زدو کوب کرنے کے واقعے تحقیقات کا حکم

متاثرہ خاتون کوفوری دارالامان منتقل کرنے اور اسےقانونی تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے مملکت کے علاقے حائل میں ایک خاتون ملازمہ پر اس کے مالکان کی طرف سےمبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں حقائق کی جان کاری کا حکم دیا ہے۔

سعودی پراسیکیوشن کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ادارے نے حائل میں ایک خاتون ملازمہ پر تشدد سے متعلق اخبارات میں شائع خبر پر تحقیقات کا حکم دیا۔

Advertisement

ذریعے کا کہنا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے مجاز کنٹرول اتھارٹی کو فوری طور پر اس معاملے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس کا طریقہ کار اور کوڈ آف کرمنل پروسیجر کے آرٹیکلز (24-27-28) کے مطابق کیس کو پبلک پراسیکیوشن کو بھیجنے کو کہا ہے۔

ذریعے نے بتایا کہ پراسیکیوشن نے متاثرہ خاتون کو دارالامان میں منتقل کرنے اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے قانون15کے مطابق قانونی حقوق فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے علاقے حائل میں ایک خاتون گھریلو ملازمہ پر تین خواتین اور ایک مرد کی طرف سے تشدد کی خبر سامنے آئی تھی جس کانوٹس لینے کےبعد اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں