سعودی خاتون کھلاڑی نے بین الاقوامی یوگا چیمپئن شپ میں حصہ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے عالمی کھیلوں میں ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ سعودی عرب کے ہونہا کھلاڑی مروہ خیرالدین اور سعودی یوگا ٹیم کے ارکان نے بین الاقوامی یوگا چیمپیئن شپ میں دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ حال ہی میں بین الاقوامی یوگا کمیٹی کے زیر اہتمام اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں منعقد کی گیاتھا۔

سعودی کھلاڑی مروہ خیرالدین نے روایتی یوگا آسن کیٹیگری میں دنیا بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ کھلاڑی شیخہ العرف نے چھٹ اور سعودی چیمپئن حسن حجاج نے یوگا آسن کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اور روایتی آسن کے زمرے میں تیسرا اور چوتھا مقام حاصل کیا۔

Advertisement

یہ ٹورنامنٹ جو یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کا حصہ ہے میں 19 ممالک کے 170 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں: ہندوستان، فرانس، بیلجیم، چین، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

درایں اثنا سعودی یوگا کمیٹی کے سربراہ، نوف المروعی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے سعودی یوگا ٹیم کے ارکان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ اس ایونٹ میں پہلی شرکت ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی کی تعریف کی اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک ایسی کامیابی ہے جس پر بجا طور پرفخرکیا جا سکتا ہے۔

یوگا پلیئر مروا خیرالدین، جو دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں، نے بھی اس بات پر زور دیا کہ جویوگاکے میدان میں جو کامیابی انہیں ملی ہے وہ ایک قدم آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ’مجھے امید نہیں تھی کہ عالمی مقام حاصل کروں گی اور دوسرے ممالک سے آگے نکل جاؤں گی۔ کیونکہ ٹورنامنٹ سے پہلے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا، ٹورنامنٹ کا انعقاد یوگا کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا تھا، لیکن میں محنت اور ثابت قدمی کے ساتھ ٹریننگ کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی یوگا ٹورنامنٹس میں مقابلہ کرنے کے لیے مختلف زمرے ہیں، جن میں روایتی پوز کیٹیگری، ایک شخص کے لیے شو یوگا کیٹیگری اور دو لوگوں کے لیے شو یوگا کیٹیگری شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا فیصلہ ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا۔ میں نے سعودی یوگا کمیٹی کی طرف سے اپنی نامزدگی کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں