غزہ بمباری کے جواب میں اسلامی جہاد نے متعدد اسرائیلی شہروں کو نشانے پر رکھ لیا
اسرائیل خطروں کے سائرن سے گونج اٹھا، فلسطینی اسلامی جہاد نے 100 راکٹ داغ ڈالے
اسرائیل میں اس وقت سائرن بجنا شروع ہو گئے فلسطین اسلامی جہاد کی طرف سے اسرائیل کے اندر ایک سو راکٹ فائر کیے گئے۔ تاکہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کا جواب دے سکے، اسرائیل کی غزہ پر جمعہ کے روز بمباری کی کی وجہ سے اسلامی جہاد کے لیڈر تیسیر الجعبری شہید ہو ئے۔
یروشلم بریگیڈ نے تل ابیب اور دوسرے اسرائیلی شہروں پر بمباری کی ہے۔ اس امر کا اظہار اسلامی جہاد کے مسلح ونگ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک سو سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے اس سے قبل اپنے کئی شہروں پر ممکنہ راکٹ حملوں سے خبردار کیا تھا۔ اس سلسلے میں اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے اپنے وسطی، جنوبی علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔ تاکہ اسرائیلی یہودی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔