فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
'بین القوامی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مداخلت کرے'
عرب کے قانون ساز ادارے 'عرب پارلیمنٹ' نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی مذمت کا اظہار ایک بیان میں کیا گیا ہے جو ہفتہ کے روز سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فضائی حملہ کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچے سمیت کم از کم دس لوگ شہید اور 55 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی قابض اتھارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی لوگوں کے لیے خطرناک جنگ دیکھ رہے ہیں۔ عرب پارلیمنٹ نے غزہ پر بمباری کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے فائر کیے جانے والے راکٹ اور غزہ میں اسرائیلی بمباری کو رپورٹ کیا ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کرے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے اور فلسطینی بچوں اور خواتین کو جارحیت سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
-
اسرائیلی فوج غزہ میں ہفتہ بھر جنگ کی تیاری کر رہی ہے: فوجی اعلان
اسرائیل نے گذشتہ روز [جمعہ] سے غزہ کی پٹی میں مزعومہ فوجی اہداف پر حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ ایک فوجی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں ایک ہفتہ مزید جنگ جاری ... مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج غزہ نے غزہ پر چڑھائی سخت کر دی، 25,000 ریزرو فوجی طلب
اسرائیل نے مغربی غزہ میں "اسلامی جہاد" کے متعدد ٹھکانوں پر تازہ بمباری کی ہےجب کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس سے تعلق رکھنے والے خصوصی دستوں ... مشرق وسطی -
اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری، مصرکی جنگ روکنے کی کوشش
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر کی حکومت جنگ روکنے کے لیے حرکت میں آ گئی ہے۔مصر نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی پر ... بين الاقوامى