دو بچیوں کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں خاتون ڈاکٹر اور اس سہیلی کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو کم عمر لڑکیوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر اور اس کی سہیلی خود حادثے کا شکار ہوگئیں اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

متعدد ڈاکٹروں اور ماہرین نے ڈاکٹر عفاف فیلمبن اور ان کی دوست لینا طہٰ کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متوفی عفاف کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طبی مہارت، اعلیٰ اخلاق، اپنے مریضوں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

ڈاکٹر سامیہ فیلمبن نے ٹویٹ کیا کہ "ایک دردناک سانحہ نے ایک ساتھی، ماہر امراض نسواں اور بانجھ پن ڈاکٹر عفاف فیلمبن کی موت کےدکھ نے گہرا منفی اثر چھوڑا ہے۔ ہم تمام سوگوران کے ساتھ ہیں۔ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں