متروکہ احرام کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا اقدام’موان‘ کیسے کام کرتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار ویسٹ مینجمنٹ "موان" نے حج 1443ھ کے دوران حجاج کرام کی طرف سے چھوڑے گئے احراموں کو دوبارہ استعمال کرنے کے اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد احرام کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانا ہے تاکہ ا سے استفادہ کیا جا سکے۔

مرکز نے وضاحت کی کہ احراموں کو ری سائیکل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ احرام کو دوبارہ تیار کرنے کا عمل حجاج کے اتارے گئے احراموں کے حوالے کرنے میں تعاون سے شروع ہوا اور دوبارہ ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں ری سائیکل کرنے پر ختم ہوتا ہے۔

"موان" نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں حجاج کے کیمپوں سے احرام کو کٹھا کرنے، پھر ان کو چھانٹنے، جراثیم سے پاک کرنے، انہیں دھونے، شفاف تھیلوں میں ڈالنے اور خراب شدہ احرام کو مزید استعمال کے لیے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں