سعودی عرب کا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

منگل کو سعودی پریس ایجنسی نے سعودی کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دے رہی ہے اور اس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی افواج کے بار بار حملوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

کابینہ کونسل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طویل تنازع کو ختم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کرے۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا مطالبہ

سعودی کابینہ نے کہا کہ اس نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے وزراء کی کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر رکن ریاستوں کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں