سعودی عرب میں پہلا ٹی وی فیسٹیول ماہ نومبرمیں ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مملکت سعودیہ پہلی بار رواں سال کے آخر میں ٹی وی فیسٹیول اور عرب ریڈیو کے بائیسویں ایڈیشن کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ رنگا رنگ تقریبات سات سے دس نومبر کے دوران سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام جاری رہیںگی۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ان تین روزہ تقریبات میں ایک ہزار میڈیا سے وابستہ کارکن شریک ہوں گے۔ میڈیا ورکرز کو دنیا بھر سے شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ بڑی تعداد میں شرکت بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کی ہو گی۔ جن کی قیادت ورلڈ براڈکاسٹنگ یونینز کریں گے۔

ان میں یورپیین براڈ کاسٹنگ یونین، ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ، افریقن براڈ کاسٹنگ یونین، ایشیا پیسفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈ کاسٹنگ ڈویلپمنٹ، چائنا گلوبل ٹلی ویژن نیٹ ورک، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر کئی ممتاز اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ برطانیہ، اٹلی، سپین سے بھی میڈیا نمائندے شریک ہوں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ مملکت سعودیہ کی طرف سے منعقد کیا جانےوالا یہ براڈ کاسٹنگ فیسٹیول دنیا کے ایک بڑے میڈیا فورم کے طور پر سامنے آئے گا۔ اس کی وجہ سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح میں تعاون و ترقی بڑھے گی، عرب اور مسلم دنیا کو اپنے صحیح تعارف اور اہمیت کے حوالے سے موقع ملے گا۔ بنیادی انسانی و سماجی اصولوں اور اقدار کا فروغ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں