’جعلی جانی ڈیپ کی عاشورہ کی تقریبات میں شرکت، ایرانی عہدیدار بھی دھوکا کھا گئے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عاشورہ کی رسومات میں شرکت کرنے والے امریکی اداکار جانی ڈیپ کے ہم شکل کے ایک ویڈیو کلپ نے ایران میں کھلبلی مچا دی ہے۔ بغیر تحقیق کے ایرانی عہدیداروں نے ایک جعلی جانی ڈیپ اور دوسرے امریکی اداروں کے ہم شکلوں کوپہچانے بغیر’واہ واہ‘ کرنا شروع کردی۔

شائع ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کے پس منظر میں ایران کے نائب صدر مخبر دیزفولی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کو امریکی اداکار کو اسلام قبول کرنے اور مجالس عزا میں شرکت پر مبارکباد دی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ جن پلیٹ فارمز نے مبارک باد کے پیغام اور تصاویر شائع کی ہیں وہ ایرانی حکام سے منسوب ہیں۔ سرکاری طور پر ان کا کوئی تعلق نہیں۔

Advertisement

گذشتہ دنوں سائبر اسپیس صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے دعویٰ کیا کہ ہالی ووڈ کے دو مشہور اداکار جانی ڈیپ اور برائن کرینسٹن نے تعزیہ اور عاشورہ کی ماتمی تقریبات میں شرکت کی اور اس کے بعد کچھ مقامی میڈیا نے ان ویڈیوز کو شائع کیا۔

بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ "امین محمود بور ثالث" نامی شخص جو مالیاتی شعبے میں کام کرتا ہے اور شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوا تھا نے جانی ڈیپ کا ہم شکل بننے کوشش کی۔ اس نے عاشورہ کی تقریبات میں شرکت کی اور جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اسے سچ مچ کا جانی ڈیپ سمجھ لیا۔

ہم تصویر میں ایک اور شخص کو دیکھتے ہیں۔ اس نے اپنے چہرے کے خدوخال والٹر وائٹ کی طرح بنانے کی کوشش کی۔ یہ اداکار "بریکنگ بیڈ" سیریز میں نظر آئے ہیں۔ اس ایرانی نے والٹر وائٹ کی شکل اختیار کرنے کے لیے اپنی داڑھی اور سر کو احتیاط سے تراش رکھا ہے۔ وہ یہ تاثر دینے میں کامیاب رہا کہ وہ والٹر وائٹ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں