سعودی حکومت نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کیپٹا گون کی گیارہ لاکھ گولیاں جدہ پورٹ پر پکڑ لیں، تمام مواد قبضے میں لے لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں حکام نے کیپٹاگون نامی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق اس واقعے میں کیپٹاگون کی بنی ہوئی گیارہ لاکھ گولیاں پکڑی گئی ہیں۔

کیپٹا گون کا نشہ عام طور لبنان اور شام وغیرہ میں زیادہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال غیر قانونی ہے۔ سعودی حکام نے جدہ کی بندرگاہ پر کیپٹا گون کی گولیاں ایک ایسے کھیپ سے پکڑی گئی ہیں جس میں بظاہر کھلونے، کپڑے اور دوسری اشیا لائی جا رہی تھیں۔

منشیات کھلونے، کپڑے اور دوسری اشیا میں چھپا کر لائی جا رہی تھیں
منشیات کھلونے، کپڑے اور دوسری اشیا میں چھپا کر لائی جا رہی تھیں

جدہ پورٹ پر تعینات حکام کو شبہ ہوا جس کے بعد تلاشی لیے جانے پر منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ جن پانچ افراد کے نام یہ شپمنٹ آئی تھی انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں