سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے ٹیلی فون کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے جرمنی اور مملکت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہات، باہمی تعاون کے مواقع اور ان کو مزید وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور باہمی کوششوں کے ذریعے امن و استحکام لانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے کئی دیگر اہم امور بھی زیربحث آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں