سعودی عرب کا سوڈان اورترکیہ میں سیلاب اورحادثات میں اموات پراظہارِافسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان اور ترکیہ میں طوفان، بارشوں، سیلاب اور حادثات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ نے سوڈان کی کئی ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پرافسوس اور متاثرین کے ساتھ ہمدری اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، اور سوڈان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ایک الگ بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے ترکیہ کے شہروں غازی عنتاپ اور ماردین میں پیش آنے والے دو ٹریفک حادثات پر ترک حکومت کے ساتھ تعزیت اور یک جہتی کا اظہار کیا۔ ان حادثات میں درجنوں افرا ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں