دھند کا شہر: سعودی عرب میں بارش کے سائے میں موسم گرما میں سیاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

گہری دھند اور بارش کے نیچے پہاڑی شہر النماص جنوبی سعودی عرب میں واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح موسم گرما میں سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

دھند کا شہر

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس شہر کو "دی سٹی آف فوگ" کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع ابھا شہر سے 120 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جہاں گرمیوں کے دوران مرطوب مون سون کی ہوائیں کم درجہ حرارت کا سبب بنتی ہیں۔

اس تناظر میں سعودی شہری عبد اللہ العنزی نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہیں سیاحتی ٹرپ کے دوران بھاری جیکٹ پہنے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک پارک میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت صرف 20 ہے۔

ٹھنڈہ ماحول موسم گرما کی شان

اپنی کار پر ساڑھے آٹھ سوکلومیٹر کی مسافت طے کرکے وہاں آنے والے العنزی نے کہا کہ "ہم یہاں گرم آب و ہوا اور آگ برساتے سورج سے فرار ہوکر آئےہیں۔ یہاں جنت جیسا ٹھنڈا ماحول ہے ، بارش مسلسل بارش ہوتی ہے اور ہر وقت گہری دھندچھائی رہتی ہے۔

سرکاری ملازم 33 سالہ خلف الجھیری نے وضاحت کی کہ وہ تبوک (شمالی) سے اپنی بیوی اور کنبہ کے ساتھ اس جگہ پر آئے ہیں تاکہ "گرمیوں میں سرد ماحول" سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہر میں اس ماحول کو یاد کرتے ہیں کیونکہ گرمیوں میں وہاں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی ہوتی ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ النماص سمندر سے تقریبا 2800 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہاں موسم صاف بھی ہو تب بھی دن بھر بادلوں اور دھند کی سورج کےساتھ آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔

موسم گرما میں دن کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سے زیادہ نہیں ہوتا ہے جبکہ یہ رات کے وقت 17 ڈگری سے نیچے آجاتا ہے۔ بارش مسلسل برستی رہتی ہے۔ پودے اور زمین ہر دم تازہ رہتی ہے۔

مقامی حکام نے ایک "دھند واک" بنایا ہے۔ یہ ایک ٹریک ہے جو پیدل چلنے والوں یا سائیکل پرچلنے والوں کے ہے جو دھند کے ساتھ چلتے ہوئے شہر کے خوبصورت قدرتی نظاروں سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں پر موبائل ڈائننگ کارٹس مشروبات اور گرما گرم کھانے بھی فراہم کرتے ہیں۔ وہاں آنے والے موسم کے پیش نظر بیشتر بھاری کوٹ اور جیکٹس پہنتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے "سعودی عرب کی روح" کے نام سے ایک سیاحتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور سعودی شہریوں کو مقامی سیاحت کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنا ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔’مدینہ الضباب‘ یعنی دھند کا شہر ان پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں