ماحول دوستی ، شارجہ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کی ممانعت کا فیصلہ کر لیا

باضابطہ اور حتمی اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شارجہ نے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا اوراب کوئی شخص بھی شاپنگ بیگز کا انفرادی سطح پر استعمال نہیں کر سکے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ماحول دوستی کے سلسلے میں یہ فیصلہ شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی نے کی۔ وہ شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چئیرمین بھی ہیں۔

اجلاس کے دوران یکم جنوری 2024 سے پلاسٹک کے لفافوں کی تیاری، تجارت ، درآمد اور استعمال سبھی چیزوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے ساتھ ہی ایسے میٹریل سے مواد تیار کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں بار بار استعمال کیا جا سکے۔ تاہم اسے کسی بھی مٹیریل سے بیگ تیار کرنے کی منظور میونسپلٹی ڈیپارٹمنٹ سے لینا لازمی ہو گا۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پلاسٹک کے بنے شاپنگ بیگز کے استعمال پر یکم جون 2022 سے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ ابو ظہبی میں پلاسٹک کے بیگز کے بجائے متعدد بار استعمال کیے جا سکنے والے شاپنگ بیگ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

اسی طرح دبئی نے رواں سال ماہ جولائی سے پلاسٹک بیگز کا استعمال روکنے کے لیے چھ سینٹ چارج کیے جاتے ہیں۔ دبئی انتظامیہ کیو کوشش ہے کہ اگلے دو برسوں کے دوران پلاسٹک بیگز کا مکمل سوسائٹی سے خاتمہ ہو جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں