آسٹریلوی سفارتی کار بم کا نشانہ بن گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے

واقعہ بغداد کے محفوظ ترین حصے گرین زون میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی دارالحکومت میں آسٹریلوی سفارتی قافلے میں شامل ایک کار زمین میں دبائے گئے بم کا نشانہ بن گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوئا ہے۔ صرف ایک کار کو نقصان پہنچا ہے۔

آسٹریلوی سفارتی قافلہ بغداد کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے گرین زون سے گذر رہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا گیا۔ گرین زون وزیروں کے دفاتر اور سفارتخانوں سے بھرا ہوا علاقہ ہے۔ اس لیے اس کی سکیورٹی کا اہتمام غیر معمولی رہتا ہے۔

عراقی سکیورٹی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ کار کے بم سے ٹکرانانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ لگتا ہے کہ سفارت خانے کی گاڑی ہدف ہی نہیں تھی۔ دوسری جانب کسی گروپ نے فوری طور پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق کے ایک ترجمان برائے وزارت خارجہ نے اس واقعے پر افسوس طاہر کیا ہے اور آسٹریلیا کے ساتھ اس موقع پر کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے آج کل مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامی بغداد میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کر کے نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔ ان دنوں مجموعی طور پر بغداد میں ماضی کے مقابلے میں امن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں