جولائی میں سعودی عرب میں تارکین وطن کی ترسیلات زر7.3 فیصد کم ہوکر11.6 ارب ریال رہ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ذاتی طور پررقوم کی منتقلی جولائی 2022 میں 11.6 ارب ریال ریکارڈ کی گئی جو جولائی 2021ء کے مقابلے میں 7.3 فیصد کم ہے۔ ایک سال قبل یہ تناسب 12.5 بلین ریال تھا۔

ماہانہ سطح پرمملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی کل ذاتی منتقلی میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جون 2022 میں تقریباً 13.2 ارب ریال کی ترسیلات زر دیکھی گئیں۔

جولائی 2022 میں سعودیوں کی بیرون ملک ترسیلات زر 49 فیصد بڑھ کر 6.15 ارب ریال ہو گئیں، جبکہ جولائی 2021 میں یہ 4.13 ارب ریال تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر بیرون ملک سعودیوں سے ترسیلات زر میں 8.8 فیصد کمی واقع ہوئی، جو کہ 2022 میں تقریباً 6.74 ارب ریال تھی۔

سعودی عرب نے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے اور سعودی نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ملازمتوں کو مقامی بنانے کے لیے پروگراموں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ بہت سے ایسے کام اور پیشے جو غیرملکیوں کے پاس تھے انہیں مقامی شہریوں کو دیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ذاتی ترسیلات زر میں 2.79 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ 2021 میں تقریباً 4.18 ارب ریال کے برابر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں